مصطفیٰ عامر کی جلی ہوئی لاش کا صرف دھڑ تھاا: فیصل ایدھی

فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ عامر کی لاش کا صرف دھڑ تھا ہاتھ، پیر اور سر موجود نہیں تھا۔ فیصل ایدھی نے بتایا کہ بلوچستان پولیس کی جانب سے ہم سے 12 جنوری کو رابطہ کیا گیا تھا پولیس کی جانب سے جھلسی ہوئی لاش ہمارے حوالے کی گئی تھی لاش مکمل طور پر جلی ہوئی تھی۔سربراہ ایدھی فاؤنڈیشن فیصل ایدھی نے مصطفیٰ قتل کیس سے متعلق کہا ہے کہ عدالتی حکم کے بعد مجسٹریٹ کی موجودگی میں قبر کشائی کی جا سکتی ہے ورثاء اگر چاہیں تو لاش اپنے ساتھ لے جا سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ لاش لواحقین کے انتظار میں 4 دن کراچی کے سرد خانے میں رکھی رہی جس کی 16 جنوری کو مواچھ گوٹھ کے قبرستان میں تدفین کر دی گئی تھی۔

The burnt body of Mustafa Amir was only a torso: Faisal Edhi