مصطفیٰ قتل کیس میں جھگڑے کا سبب بننے والی لڑکی کا بیرون ملک جانے کا انکشاف

کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغوا کے بعد قتل کیے گئے مصطفیٰ عامر کیس میں مبینہ طور پر جھگڑے کا سبب بننے والی لڑکی کے ملک میں موجود نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ملزم ارمغان اور مصطفیٰ دوست تھے اور دونوں کا نیو ائیر نائٹ پر جھگڑا ہوا تھا تلخ کلامی کے بعد ارمغان نے مصطفیٰ اور ایک خاتون کو مارنے کی دھمکی دی تھی۔نیوز ویلی کے مطابق تفتیشی حکام کا دعویٰ ہے کہ لڑکی 12 جنوری کو بیرون ملک چلی گئی تھی. لڑکی سے انٹرپول کے ذریعے رابطے کی کوشش کی جارہی ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ ارمغان نے 6 جنوری کو مصطفی کو بلایا اور تشدد کا نشانہ بنایا لڑکی 12 جنوری کو بیرون ملک چلی گئی جس سے انٹرپول کے ذریعے رابطہ کیا جارہا ہے کیس کے لیے لڑکی کا بیان ضروری ہے مصطفیٰ لاش ملنے کے بعد مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول مصطفیٰ کا اصل موبائل فون تاحال نہیں ملا ہے ملزم ارمغان سے لڑکی کی تفصیلات آلہ قتل اور موبائل فون کے حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کی جائیں گی۔

he disclosure of the girl who caused the quarrel in the Mustafa murder case went abroad

اپنا تبصرہ لکھیں