معاملات طے نہیں پاتے تو پھر افغانستان کیساتھ ہماری کھلی جنگ ہے.وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے اگر افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات سے معاملات طے نہیں پاتے تو پھر افغانستان کے ساتھ ہماری کھلی جنگ ہے۔ امید ہے اس بات چیت کا شام تک کوئی آؤٹ کم آئے گا ان کا کہنا تھا ہم نے 40 سال تک افغانوں کی مہمان نوازی کی دوحہ میں جن سے بات کر رہے تھے وہ سارے پاکستان میں جوان ہوئے سمجھ نہیں آتا کہ اتنی مہمان نوازی کے باوجود افغانستان کا ہمارے ساتھ ایسا رویہ کیوں ہے افغانستان ہمارے خلاف بھارت کی پراکسی کے طور پر کام کر رہا ہے۔سیکیورٹی فورسز کے جوان سرحدوں پر اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں ہماری پولیس اور افواج دہشتگردوں کے خلاف لڑ رہی ہیں بھارت کے خلاف ایک جنگ لڑ چکے ہیں اب بھارت جنگ افغانیوں کے ذریعے لڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ہماری جو بھی بات چیت ہوئی، اگر وہ میری خوش فہمی نہ ہو تو وہ لوگ امن چاہتے ہیں اور ہم بھی امن کے خواہشمند ہیں کن شرائط پر امن ہوگا کچھ باتیں قطر میں واضح ہوئیں کچھ آج ہو جائیں گی انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے ساتھ 2 گھنٹے قبل میٹنگ ہوئی ہے اس کے نتائج کل تک سامنے آجائیں گے اگر معاملات طے نہ ہوئے تو جنگ ہی ہو گی قطر میں مذاکرات کا پہلا دور ہوا تھا ابھی بات چیت کا عمل جاری ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں