معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ

ٹک ٹاکر رجب بٹ کے گھر پر نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئےجس کا مقدمہ تھانہ چوہنگ میں درج کر لیا گیا ۔مقدمہ رجب بٹ کی مدعیت میں درج کیا گیاہے جس میں یوٹیوبر کا کہناتھا کہ ان کے گھر پر فائرنگ کی گئی اور گولیاں ان کے گھر کی دیواروں پر لگیں فائرنگ کے باعث ان کا کتا بھی گولی لگنے سے مر گیا مقدمے میں 440 اور 429 دفعات درج کی گئیں ہیں ۔ایف آئی آر کے مطابق نامعلوم افراد نے نجی سوسائٹی میں رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کی جس سے گولیاں دیواروں میں لگیں۔پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے کوئی انسان جان کا نقصان نہیں ہوا البتہ فائرنگ سے گھر کے باہربیٹھا کتا مارا گیا۔ایف آئی آر کے متن میں رجب بٹ نے کہاہے کہ وہ رات کو دوستوں کے ساتھ باہر تھے کہ 9 بج کر 45 منٹ پر گھر سے فون کال آئی اور بتایا گیا کہ کلٹس گاڑی پر کچھ لوگ گھر کے باہر انھیں گالیاں دے رہے ہیں اور فائرنگ کر کے فرار ہو گئے انہوں نے 15 پر کال کر کے واقعہ کی اطلاع دی ۔ نامعلوم افراد ان کے اہل خانہ کو نقصان پہنچانے کی نیت سے فائرنگ کی تحفظ فراہم کیا جائے ۔

Firing at the house of famous YouTuber Rajab Butt

اپنا تبصرہ لکھیں