ملائیکہ اروڑا کے والد نے عمارت کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ انیل اروڑا نے ممبئی کے علاقے باندرا کی عمارت کی چھت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی ہے تاہم پولیس کو خودکشی کی اصل وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی۔

دوسری جانب ملائیکہ اروڑا کے سابق شوہر ارباز خان انیل اروڑا کی موت کی خبر سن کر سب سے پہلے ملائیکہ کے گھر پہنچ گئے۔
ملائیکہ اروڑا کے والدین میں علیحدگی اس وقت ہوئی جب وہ 11 سال اور ان کی بہن اداکارہ امریتا راؤ 6 سال کی تھیں، دونوں کی پرورش ان کی ماں جوائس پولی کارپ نے کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں