ملیر ندی کراچی میں سونے کے ذرات کی تلاش.عوام کی بڑی تعداد پہنچ گئی

ملیر ندی کراچی میں سونے کے ذرات کی موجودگی کی افواہ پر بڑی تعداد میں لوگ تلاش کے لیے پہنچ گئے.اورنگی کاز وے کے قریب سونے کے ذرات کی تلاش کے لی لوگ کھدائی کا سامان لیکر پہنچ گئے۔جہاں انہوں نے گڑھے کھود کر سونے کے ذرات کی تلاش شروع کر رکھی ہے۔کورنگی کاز وے کے قریب خواتین اور بچوں سمیت عوام کی بڑی تعداد کو مختلف مقامات پر سونے کے ذرات تلاش کرتے دیکھا جا سکتا ہے .سوشل میڈیا پر پھیلنے والی جھوٹی اطلاعات کے بعد بڑی تعداد میں شہری سونا تلاش کرنے کے لیے موقع پر پہنچ گئے۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات پیتل، تانبے کے ٹکڑے اور ہڈیاں مل جاتی ہیں.ذرائع کے مطابق علاقے میں سونا نکلنے کی کوئی مصدقہ اطلاع نہیں ملی جبکہ انتظامیہ نے شہریوں کو غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ملیر ندی کراچی میں سونے کے ذرات کی تلاش.عوام کی بڑی تعداد پہنچ گئی

اپنا تبصرہ لکھیں