بھارتی شہر ممبئی میں موسلادھار بارش سے سڑکیں جام ہوگئیں، پروازوں کا رخ بھی تبدیل، اسکول اور کالج بند کردیے گئے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی شہر میں بدھ کی دوپہر سے شروع ہونے والی موسلادھار بارشوں کی وجہ سے سڑکیں پانی سے بھر گئی ہیں۔
جس کی وجہ سے ٹریفک میں خلل پڑا ہے اور کئی مقامات پر طویل ٹریفک جام ہے ۔
بارش اور خراب موسم کی وجہ سے ممبئی ہوائی اڈے پر کئی پروازیں منسوخ اور دو پروازوں کا رخ موڑنا پڑا۔
بھارتی محکمہ موسمیات آئی ایم ڈی نے شدید بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔
جس کے پیش نظر بی ایم سی نے فیصلہ کیا ہے کہ ممبئی کے تمام اسکول اور کالج آج کو بند رہیں گے۔