مناسک حج کا آغاز.عازمین کی منیٰ روانگی شروع

مناسک حج کا آغاز ہوگیا مکہ مکرمہ میں نمازفجر کی ادائیگی کے بعد عازمین کی منیٰ روانگی شروع ہوگئی۔عازمین حج آج اپنی رہائش سے 2 رکعت نفل کی ادائیگی کے بعد احرام باندھ کر منیٰ کے لیے روانہ ہورہے ہیں عازمین کو ظہر سے قبل منیٰ پہنچنا ہے جہاں ظہر، عصر اور مغرب، عشا کی نمازیں ایک ساتھ ادا کی جائیں گی۔ عازمین 9 ذوالحجہ کو حج کے رکن اعظم وقوف کے لیے میدان عرفات روانہ ہوں گے۔ خطبہ جج سننے کے بعد عازمین ظہراورعصرکی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے۔غروب آفتاب کے بعد مزدلفہ کے لیے روانہ ہوں گے، مزدلفہ پہنچ کرعازمین کھلے آسمان تلے رات گزاریں گے۔ رات بھر عبادات کیساتھ رمی جمرات کیلئے کنکریاں جمع کی جائیں گی ۔ 10 ذوالحجہ کومنیٰ پہنچ کربڑے شیطان کو کنکریاں ماری جائیں گی جس کے بعد عازمین قربانی اوربال کٹوانے کے بعد احرام کھول دیں گے۔11 ذوالحجہ کو حجاج کرام چھوٹے درمیانے اور بڑے شیطان کو سات سات کنکریاں ماریں گے۔ رمی جمرات کے بعد حجاج کرام طواف زیارت کیلئے خانہ کعبہ روانہ ہوں گے، طواف زیارت کے بعد حجاج کرام صفا مروہ کی سعی کریں گے۔12 ذوالحجہ کو زوال آفتاب کے بعد تینوں شیطانوں کو کنکریاں ماری جائیں گی۔ 13 ذوالحجہ کو حجاج کرام رمی جمرات کے بعد منی سے اپنی رہائش گاہ روانہ ہوجائیں گے۔ تقریباً 89 ہزار پاکستانی سرکاری حج اسکیم کے تحت سعودی عرب پہنچ چکے ہیں جبکہ 23 ہزار 620 سے زائد پاکستانی نجی ٹور آپریٹرز کے ذریعے حج ادا کر رہے ہیں۔

Hajj rituals begin. Pilgrims begin leaving for Mina

اپنا تبصرہ لکھیں