انڈرائیڈ سمارٹ فون استعمال کرت نے والوں نے یقیناً گذشتہ دنوں کچھ ایسی تبدیلیاں دیکھی ہوں گی جو خود بخود رونما ہوئیں.بشمول ایکس کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پاکستان اور انڈیا سمیت دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے صارفین نے اس بات کی نشاندہی کی کہ ان کے انڈرائیڈ سمارٹ فونز کی سیٹنگز خود بخود بدل گئی ہیں.ایک طرف اس تبدیلی نے بہت سے لوگوں کو شکوک و شبہات میں مبتلا کیا تو دوسری طرف کئی صارفین یہ سوال کرتے دکھائی دیے کہ ان کی اجازت کے بغیر ان کی سیٹنگز خود بخود کیسے بدل سکتی ہیں۔اس معاملے پر بہت سے صارفین نے اپنی طرف سے منطق پیش کرنے کی کوشش کی کوئی اسے ہیکنگ سے تشبیہ دے رہا ہے تو کسی کو شک ہے کہ آیا یہ اپ ڈیٹ کہیں ریاستی اداروں کی طرف سے نگرانی بڑھانے کا طریقہ تو نہیں ہے.واضح رہے کہ گوگل نے اعلان کیا تھا کہ مٹیریئل تھری ایکسپریسیو‘ نامی اپ ڈیٹ کے تحت اینڈرائیڈ فون میں موجود کال کی ایپ کا ڈیزائن تبدیل کیا جا رہا ہے۔گوگل کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد کال ایپ کو آسان بنانا ہے۔ اب جب آپ فون ایپ کھولتے ہیں تو صرف ہوم اور کی پیڈ کی آپشنز نظر آتی ہیں۔گوگل نے حال ہی میں کی جانے والی کالز یا فیورٹس کی آپشنز حذف کر دی ہیں اور ان دونوں کو ہوم میں ضم کر دیا ہے۔کمپنی نے مئی 2025 میں اعلان کیا تھا کہ اس کی طرف سے مٹیریئل تھری ایکسپریسیو نامی اپ ڈیٹ لائی جا رہی ہے جو کئی برسوں میں سب سے بڑی اپ ڈیٹس میں سے ہے۔گوگل کا کہنا ہے کہ اس اپ ڈیٹ کے ذریعے فون کے سافٹ ویئر اور ڈسپلے کو سادہ، آسان، تیز اور معلوماتی بنایا جا رہا ہے۔گوگل کے مطابق صارفین اِن آٹو اپ ڈیٹس کو آف کر سکتے ہیں اور فون کال کی ڈسپلے سٹینگز کو دوبارہ پہلے جیسا کرنے کے لیے فون کی سیٹنگز میں ان انسٹال اپ ڈیٹس کی آپشن پر استعمال کر سکتے ہیں۔
