مکھن، دودھ، گلاب اور خشخاش سی بنی چائے پر بحث چھڑگئی

بھارت میں سوشل میڈیا پر امرتسری چائے پر بحث چھڑ گئی۔

جنوبی ایشیا میں چائے کو خاص اہمیت حاصل ہے، یہ مہمانوں کی تواضع سے لیکر ہر موقع پر ضروری سمجھی جاتی ہے۔ اکثر افراد اس کو تھکن دور کرنے کیلئے بھی پیتے ہیں۔

بھارتی فوڈ ولاگر نے بھارتی شہر امرتسر میں چائے بنانے والے شخص کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دکاندار کو چائے بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دکاندار دیگچی میں پہلے دودھ، الائچی، گلاب کی پتیاں، پتی اور چینی ڈال کر پکا رہا ہے۔

امرتسری چائے کی قیمت 100 بھارتی روپے ہے۔

اس چائے کی ترکیب پرسوشل میڈیا صارفین بھی سر پکڑ کر رہ گئے اور طرح طرح کے تبصرے کیے۔

ایک صارف تو یہاں نہ رکے انہوں نے کہاکہ اس کے بعد عام چائے پی کر ہی سکون آئے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں