مہمند میں حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر کا سامان چوری کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

مہمند میں حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر کا سامان چوری کر لیا گیا۔پولیس نے ہیلی کاپٹر کا سامان چوری کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے بتایاکہ گرفتار ملزمان کی شناخت یاسین اور باسط کے ناموں سے ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے جائے حادثہ سے ہیلی کاپٹر کے ملبے سے سامان چوری کیا تھا۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے ملزمان گرفتارہوئے ملزمان کا تعلق دریاب کورونہ میچنئی سے ہے۔ واضح رہے کہ 15 اگست کو خیبر پختون خوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر امدادی کارروائیوں سے واپسی پر ضلع مہمند میں گر کر تباہ ہو گیا تھا حادثے میں 2 پائلٹس سمیت عملے کے 5 افراد شہید ہوئے تھے۔حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر نے 20 منٹ کی پرواز کی تھی ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثہ خراب موسم اور شدید دھند کے باعث پیش آیا شہید افراد کے ڈی این اے سیمپل ٹیسٹ کے لیے لاہور بھجوا دیے گئے ہیں

مہمند میں حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر کا سامان چوری. 2 ملزمان گرفتار

اپنا تبصرہ لکھیں