میئر امام اوغلو کی گرفتاری پراستنبول میں لاکھوں افراد کا مظاہرہ

میئر امام اوغلو کی گرفتاری پراستنبول کے مال تپے علاقے میں احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں عوام نے ترک پرچم لہراتے ہوئے حکومت مخالف نعرے لگائے۔ اپوزیشن جماعت سی ایچ پی کے سربراہ اوزگور اوزل کے مطابق اس مظاہرے میں بیس لاکھ افراد شریک تھے تاہم آزاد ذرائع سے اس تعداد کی تصدیق نہیں ہو سکی۔امام اوغلو کو بدعنوانی کے الزامات پر گرفتار کیا گیا تھا تاہم عوامی سطح پر یہ مقدمہ جھوٹا سمجھا جا رہا ہے۔ ان کی 19 مارچ کو گرفتاری کے بعد ملک بھر میں احتجاج شروع ہو گئے ہیں .واضح رہے کہ امام اوغلو کو 2028 کے صدارتی انتخابات میں صدر رجب طیب ایردوان کے مدمقابل دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے پچھلے سال تیسری بار استنبول کے میئر کا الیکشن جیتا تھا۔استنبول میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے احتجاج میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں پولیس مظاہرین پر آنسو گیس، ربڑ کی گولیاں اور مرچوں کا اسپرے استعمال کرہی ہے

Millions protest in Istanbul over Mayor Imamoglu’s arrest

اپنا تبصرہ لکھیں