میانماراورتھائی لینڈ میں 7.7 شدت کا زلزلہ بینکاک میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے درجنوں افراد لاپتہ

میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلے کے زور دارجھٹکےمحسوس کیے گئے،ریکٹر اسکیل پر زلزلےکی شدت 7.7 گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 6.8 شدت کا آفٹرشاک بھی آیا۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز سگائنگ شہر سے 16 کلومیٹر شمال مغرب میں اور 10 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا۔ 50 سے زیادہ لوگوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے اور متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔تھائی حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں بینکاک میں 30 منزلہ زیر تعمیر عمارت منہدم ہونے کے بعد 43 تعمیراتی کارکن لاپتہ ہیں چتوچک پارک کے قریب عمارت کے اندر پچاس افراد موجود تھے۔سات افراد زلزلے کے وقت اس زیرِ تعمیر عمارت سے نکلنے میں کامیاب ہوئے جبکہ 43 دیگر ابھی بھی پھنسے ہوئے ہیں زلزلے کے جھٹکے بنگلہ دیش، بھارت، لاؤس اور چین میں بھی محسوس کیے گئے ہیں زلزلے کے باعث خوفزدہ شہری گھروں سے باہر نکل آئے .تھائی حکومت نےبنکاک میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے تھائی لینڈکی وزیراعظم نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس بلا لیا اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیان معطل ہو گئیں۔ہولناک زلزلے کےبعد بنکاک میں متعدد عمارتیں گرنے کی اطلاعات ہین جبکہ میانمارمیں نوے برس قدیم تاریخی پل بھی دریا برد ہوگیا آوا پل کو انیس سو چونتیس میں انگریزوں نےبنایا تھا میانمارکےدارالحکومت نیپیداؤ میں کئی عمارتیں گرنے کی اطلاعات ہیں سڑکوں میں دراڑ پڑنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

7.7 magnitude earthquake hits Myanmar and Thailand, dozens missing after building under construction collapses in Bangkok

اپنا تبصرہ لکھیں