ٹی وی میزبان اقرار الحسن کی دوسری بیوی سابق نیوز کاسٹر فرح اقرار کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر کی پہلی اور بڑی بیوی سے اچھے تعلقات ہیں جب کہ دوسری سوتن سے دعا سلام نہیں۔ایک پوڈکاسٹ پروگرام کے دوران انہوں نے اپنی سوتنوں سے تعلقات پر بھی گفتگو کی اور بتایا کہ ان کے درمیان کبھی جھگڑا نہیں ہوتا۔فرح اقرار نے بتایا کہ ان کی شادی کو 13 واں سال ہے لیکن جب ان کی شادی ہوئی تو ہر کسی نے کہنا شروع کردیا تھا کہ چند سال میں ان کی طلاق ہوجائے گی۔انہوں نے بتایا کہ شادی کے وقت خاندان کے بہت سارے لوگوں کو راضی کرنا پڑنا تھا جب کہ اقرار کی پہلی اہلیہ کو شادی سے قبل ہی سب کچھ معلوم تھا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے اور اقرار الحسن کے درمیان شادی سے قبل رومانوی تعلقات نہیں تھے لیکن آپس میں کرنٹ افیئرز پر بحث کرنے کے دوران ان کا شادی کا ارادہ ہوگیا۔ان کے مطابق فرح اقرار سے شادی کے بعد انہیں طعنے دیے گئے لوگوں نے جہاں انہیں دوسری عورت کا گھر برباد کرنے والی کہا وہیں انہیں یہ بھی طعنے دیے گئے کہ انہوں نے دولت کی خاطر شادی شدہ شخص سے شادی کی۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کی شوہر کی پہلی بیوی یعنی اپنی بڑی سوکن سے اچھے تعلقات ہیں جب کہ شوہر کی تیسری بیوی سے ان کی زیادہ دعا سلام نہیں۔ واضح رہے کہ اقرار الحسن نے پہلی شادی نیوز کاسٹر قرۃ العین سے کی تھی جن سے انہیں ایک بیٹا بھی ہے جب کہ دوسری شادی فرح اقرار سے کی تھی۔اقرار الحسن نے تیسری شادی ٹی وی میزبان عروسا خان سے کی تھی جس کو انہوں نے کافی عرصے تک میڈیا سے خفیہ رکھا تھا.ایک سوال کے جواب میں فرخ اقرار نے کہا کہ انہیں معلوم نہیں کہ ان کے شوہر چوتھی شادی بھی کریں گے یا نہیں اور یہ کہ یہ ان کا مسئلہ نہیں۔