میرے خلاف پروپگنڈا جاری ہے، عمران خان

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگوکل سے پروپگنڈا جاری ہے

اسرائیلی اخبار کا حوالہ دیا جا رہا ہے کہ میں اسرائیل سے تعلقات کا سب سے بڑا حامی ہوں پاگلو۔۔۔ آرٹیکل میں میری تعریف کی گئی ہے

لگتا ہے ان کو انگریزی سمجھ ہی نہیں اتی ان کو یہ سمجھ نہیں آتی کہ اسرائیلی اخبار بات چیت کے حوالے سے بات کر رہا ہے

اخبار نے مسلم امہ اور مغربی ممالک میں میری ساکھ کے حوالے سے بات کی ہے اسرائیل کے حوالے سے میرا موقف آج بھی وہی ہے فلسطین میں لوگوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے

پہلے سیز فائر کیا جائے پھر ہی بات چیت ہو سکتی ہے پہلے دوریاستی حل کی جانب جائیں پھر بات چیت ہوگی شہباز شریف کا بیان آیا ہے اچھے بچے بنو مل کر رہو تاکہ ملک ترقی کرے

شہباز شریف سن لو امن انصاف سے آتا ہے الیکشن میں ڈاکہ مارا گیا نو مئی واقعات میں کارکنوں کو جیل میں ڈالا گیا کوئی تحقیقات نہیں ہو رہی جب تک انصاف نہیں ہوگا ملک میں امن نہیں ہوگا

آپ جو ترامیم کرنے جا رہے ہیں ان سے کیا امن آئے گا چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر امپائر بھی ہیں اور اوپنر بلے باز بھی تھرڈ امپائر ان کی ٹیم کا کپتان ہے

وہ پیچھے بیٹھ کر سب چلا رہا ہے اور آپ ان کو توسیع دے رہے ہیں الیکشن فراڈ نہ کھلے نو مئی کی سی سی ٹی وی فٹیج سامنے نہ آئے

یہ ان کو تحفظ دے رہے ہیں تھرڈ ایمپائر کا کردار یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو میچ ہی نہ کھیلنے دیا جائے ایمپائر تو انصاف کرتے ہیں یحییٰ خان نے بھی وہی کیا تھا جو آج یہ کر رہے ہیں

یہ ٹولہ الیکشن فراڈ چھپانے کے لیے معاشرے اور جمہوریت کی تباہی کر رہا ہے آمدن نہ بڑھنے سے قرض بڑھ رہا ہے

کوئی سرمایہ کاری کو تیار نہیں لوگ ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں یحییٰ خان پارٹ ٹو کی حکومت ہے پاکستان کی تاریخ میں ہمارے جتنے جلسے کسی نے نہیں کیے

لاہور میں جلسے سے ایک دن قبل اجازت دی گئی اور پھر کنٹینرز لگا دیے گئے ہمارے جلسوں میں لوگ پیدل چل کر اتے ہیں ہم قیمے والے نان نہیں کھلاتے

جلسے سے پہلے پی ٹی آئی کے500 لوگوں کو نظربند کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے گرمیوں کا جلسہ شام میں ہوتا ہے اور یہ کہتے ہیں کہ چھ بجے جلسہ ختم کر دو

داد دیتا ہوں کہ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود جلسہ کیا گیا لاہور ہائی کورٹ کو بنیادی حقوق کی خلاف ورزیاں نظر نہیں آتی پارٹی کو کہہ دیا ہے اگلے ہفتے کو ہم راولپنڈی میں جلسہ کریں گے

پارٹی کو کہتا ہوں جلسے کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کریں عدلیہ کو ختم کر کے یہ غیر اعلانیہ مارشل لاء لگانا چاہتے ہیں جلسے کی اجازت نہ ملی تو احتجاج کریں گے

یہ وہ ترامیم کرنے لگے ہیں جو کسی آ مر نے بھی نہیں کی ہم ان ترامیم کے خلاف سٹریٹ موومنٹ شروع کریں گے

اپنا تبصرہ لکھیں