دبئی کے یوٹیوب شو کو انٹرویو دیتے ہوئے رجب بٹ کا کہنا تھا کہ لوگ ان سے نفرت کیوں کر رہے ہیں اور ان کے خلاف اتنا غصہ کیوں ہے کیونکہ وہ ایک سورج ہیں جب وہ عروج پر ہیں تو سب کو گرمی لگتی ہے.لوگ سورج کو اس وقت پسند کرتے ہیں جب وہ طلوع یا غروب ہوتا ہے لیکن جب سورج اپنے عروج پر ہوتا ہے تو سب کو گرمی لگتی ہے وہ بھی وہی سورج ہیںانہیں شہرت ملے صرف 2 سال ہوئے ہیں وہ ابھی سیکھ رہے ہیں وہ ہر چیز کا اندازہ نہیں لگا سکتے نہ ہی سب کچھ جانتے ہیں ۔دبئی میں موجود رجب بٹ کا کہنا تھا کہ جو الزامات لگائے جا رہے ہیں وہ غلط فہمی پر مبنی ہیں انہوں نے سدھو موسے والا کو کبھی مذہب کی بنیاد پر پسند نہیں کی وہ ایک مسلمان ہیں اور وہ ان کے الفاظ اور میوزک کو پسند کر تے ہیں ان کے بیانات کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا گیا جس کے بعد ہر کوئی صرف 2 سیکنڈ کی شہرت کے لیے ان کے خلاف کیسز دائر کر رہا ہے.رجب بٹ کا کہنا ہے کہ اگر ان کے کسی لفظ سے کسی کو انجانے میں تکلیف پہنچی ہو تو وہ معذرت چاہتے ہیں لیکن انہوں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔