جڑواں پیدائش کی وجہ سے مشہور نائیجیریا کے شہراگبورا میں جڑواں لوگوں کا میلہ سج گیا سالانہ میلے میں جڑواں افراد ایک جیسے لباس پہن کر شریک ہوئے اس میلے میں ایک ساتھ ایک سے زیادہ بچوں کی پیدائش کے غیر معمولی تناسب کا جشن منایا جاتا ہے۔عالمی سطح پر جڑواں بچوں کی پیدائش کی شرح تقریباً بارہ فی ہزار ہے سائنسی مطالعات اور اسپتال کے ریکارڈ کے مطابق افریقی شہر اگبواورا میں یہ شرح پچاس افراد فی ہزار کے قریب ہے