جنوبی کوریا میں تحقیقاتی اداروں نے ناکام مارشل لا پر مواخذے کا سامنا کرنے والے صدر یون سک یول کو بالآخر گرفتار کر لیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق تحقیقاتی اداروں نے صدر یون کو کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد گرفتار کیا۔تحقیقاتی اداروں کے مطابق جوائنٹ انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز نے صدر یون کی گرفتاری کے لیے جاری ہونے والے وارنٹس پر عمل در آمد ممکن بنایا۔اس سے پہلے تفتیشی حکام ایک ہزار اہلکاروں کے ساتھ صدر یون کی گرفتاری کیلئےان کے دفتر پہنچے تھے۔ صدارتی محافظوں نے تفتیش کاروں کو روکنے کی کوشش کی اس دوران ہاتھا پائی بھی ہوئی۔جنوبی کورین صدر نے گرفتاری سے قبل ایک بیان میں کہا کہ وہ کسی بھی قسم کی خون ریزی سے بچنے کے لیے تحقیقات میں اداروں کی معاونت کریں گے۔ 3 دسمبر کو مختصر مدت کے لیے مارشل لاء لگانے پر صدر یون کے مواخذے کے بعد آئینی عدالت میں مقدمہ زیر سماعت ہے۔