نطنز جوہری تنصیب سے تابکاری کے اخراج ہوا ہے. ایرانی جوہری توانائی آرگنائزیشن

ایرانی جوہری توانائی آرگنائزیشن کے ترجمان بہروز کمال وندی نے نطنز جوہری تنصیب سے تابکاری کے اخراج کی تصدیق کردی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ تابکاری جوہری تنصیب سے باہر نہیں پھیلی تاہم جوہری تنصیب کے اندر پھیلنے والی تابکاری ختم کرنے کی ضرورت ہے غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بہروز کمال وندی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی میزائل حملے کے نتیجے میں صوبہ اصفہان میں ایران کی سب سے بڑی جوہری سائٹ نطنز جوہری تنصیب سے تابکاری کا اخراج ہوا ہے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بیان دیتے ہوئے آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا تھا کہ نطنز میں زمین سے اوپر ایران کا افزودگی کا پلانٹ تباہ کیا جا چکا ہے.

There has been a release of radiation from the Natanz nuclear facility. Atomic Energy Organization of Iran

اپنا تبصرہ لکھیں