نو روز سے جاری امریکی تاریخ کی تباہ کن آگ بجھائی نہ جاسکی

لاس اینجلس میں لگی آگ اب تک بجھائی نہ جاسکی . آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد ستائیس ہوگئی اکتیس افراد تاحال لاپتہ ہیں .ہولناک آگ کو جنوبی کیلیفورنیا کی تاریخ میں سب سے زیادہ تباہ کن قدرتی آفات میں سے ایک قرار دیا جارہا ہے آگ سے متاثرہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے کیل فائر کے حکام نے خبردارکیا ہے کہ اگلے ہفتے تک اگر آگ نہ بجھی تو اس پر قابو پانا مزید مشکل ہو جائے گا ایک لاکھ ستر کروڑ افراد کو تیار رہنے کی وارننگجاری کردی گئی ساٹھ لاکھ افراد شدید خطرے سے دوچار ہیں نقصان کا تخمینہ دو سو پچھتر ارب ڈالر تک پہنچ گیا.حکام کے مطابق آگ پر ابھی تک صرف پچپن فیصد تک ہی قابو پا یا گیا ہے.محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبردارکیا ہے کہ اگلے ہفتے تک اگر آگ نہ بجھی تو اس پر قابو پانا مزید مشکل ہو جائے گا.ایک کروڑ ستر لاکھ افراد کو آگ سے پیدا ہونے والی آلودگی سے خبردار کیا گیا ہے کیونکہ آتشزدگی سے پیدا ہونے والے کوڑے اور راکھ کو صاف کرنے میں مہینوں لگ سکتے ہیں.حکام کے مطابق مکینوں کی گھروں کو واپسی ابھی ممکن نہیں ہواؤں کا رخ دیکھ کر شہریوں کی گھروں کو واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا.پیسیفک پیلیسیڈس، الٹاڈینا اور دیگر گنجان آبادی والے علاقوں میں نوے ہزار افراد کو انخلاء کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں