نیشنل پارک ایریا میں قائم ریسٹورنٹس کو ہٹانے کا فیصلہ برقرار

نیشنل پارک ایریا میں تجارتی سرگرمیوں پر سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے نظرثانی درخواستیں خارج کردیں۔سپریم کورٹ نے نظرثانی درخواستوں کا محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ مونال ریسٹورنٹ ،لا مونتانا اور دیگر ریسٹورنٹس نے رضاکارانہ طور پر تین ماہ میں ریسٹورنٹس ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ یقین دہانی کے بعد نظرثانی دائر کرنا توہین آمیز ہے ۔

سپریم کورٹ نے سی ڈی اے کو کہا ان ریسٹورنٹس کو دیگر علاقوں میں ترجیح بنیادوں پر لیز دینے کی ہدایت کی تھی ، سپریم کورٹ لیز کے عمل میں ترجیح دینے کے اپنے فیصلے کو حذف کرتی ہے۔سپریم کورٹ نے نیشنل پارک ایریا میں قائم ریسٹورنٹس کے حق میں دی گئی آبزرویشن واپس لیتے ہوئے عدالتی فیصلے پر من و عن عمل کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں