نیوزی لینڈ کے ڈنیڈن ائیرپورٹ کی انتظامیہ نے اپنے پیاروں کو الوادع کے لئے آنے والوں پر تین منٹ سے زیادہ گلے ملنے پر پانبدی لگادی گئی ہے۔ ڈنیڈن ہوائی اڈے کے ڈراپ آف ایریا میں ایک بورڈ آویزاں کیا گیا ہے، جس میں تجویز دی گئی ہے کہ ’زیادہ دیر تک گلے لگانے کے شوقین افراد برائے مہربانی کار پارکنگ کا استعمال کریں۔ یہاں زیادہ سے زیادہ گلے لگانے کا وقت تین منٹ ہے۔ اس پیغام کی تصویر نے ہوائی اڈوں پر روانگی کے وقت الوداع کرنے کے آداب پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔