امریکی شہر نیویارک کے کلب میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نیویارک کے علاقے کراؤن ہاؤٹس میں واقع کلب ٹیسٹ آف دی سٹی لائونج میں جھگڑے کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں گولیاں لگنے سے 3 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔پولیس نے بتایاکہ فائرنگ کا مقصد تاحال واضح نہیں ہوسکا علاقے کو گھیرے میں لینے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیاگیا ہے اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان تک پہنچنے کی کوشش کی جارہی ہے۔پولیس حکام کے مطابق کلب میں متعدد افراد نے فائرنگ کی واقعے کے بعد کلب سے گولیوں کے 36 خول برآمد ہوئے ہیں۔نیویارک پولیس کمشنر جسیکا ٹِش نے بتایا کہ فائرنگ سے قبل ایک تنازع ہوا جس کے بعد ایک یا متعدد حملہ آوروں نے اسلحہ سے کلب پر گولیاں چلائیں۔زخمیوں میں 8 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتالوں منتقل کردیا گیا اوران کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ زخمیوں کی عمر 27 سے 61 سال کے درمیان ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، فی الحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
