امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں 800 نیشنل گارڈ اہلکار تعینات کرتے ہوئے شہر کی میٹروپولیٹن پولیس کا کنٹرول براہِ راست وفاقی حکومت کے تحت لے لیا۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ “جرائم کی لہر” کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو شکاگو سمیت دیگر ڈیموکریٹک شہروں میں بھی اسی طرح کارروائی کی جائے گی۔ اس سے قبل جون میں ٹرمپ نے لاس اینجلس میں 5,000 نیشنل گارڈ اہلکار تعینات کیے تھے ٹرمپ نے کہا کہ یہ واشنگٹن ڈی سی کا یوم آزادی ہے اور ہم اپنے دارالحکومت کو واپس لے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل گارڈ کے 800 اہلکار 7 لاکھ کی آبادی والے شہر میں تعینات کیے جائیں گے اور گر ضرورت پڑی تو مزید اہلکاروں کو لایا جائے گا۔
