والد کے انتقال کے اگلے ہی دن پرفارمنس کرنے پر عاطف اسلم کا رد عمل

گلوکار عاطف اسلم نے والد کے انتقال کے اگلے ہی دن میوزیکل شو میں پرفارمنس کرنے پر کی جانے والی تنقید پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کا یہ کام نہیں ہے کہ وہ انہیں بتائیں کہ انہیں کیا کرنا ہے عاطف اسلم نے کہا، جب لوگ میرے بارے میں الٹی سیدھی باتیں کرتے ہیں تو میں بغاوت پر اتر آتا ہوں جیسے حال ہی میں میرے بارے میں باتیں بنائی گئیں کہ والد کے انتقال کے بعد بھی میں اگلے دن کنسرٹ کر رہا تھا۔ مجھے احساس ہوا کہ یہ لوگ میرے دکھ کو اپنے چینلز کی کمائی کا ذریعہ بنا رہے ہیں۔واضح رہے کہ والد کے انتقال کے ایک دن بعد ہی ان کی جانب سے میوزیکل شو میں پرفارمنس کرنے پر ان کی تعریفیں کی گئی تھیں تاہم بعض افراد نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ میرا ہے کہ مجھے اسٹیج پر جانا چاہیے یا نہیں۔ اس لے لیے مجھے کسی کی اجازت یا رائے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ میرا کام نہیں کہ میں ہر کسی کو اپنی وضاحت دیتا رہی ۔پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکارعاطف اسلم گزشتہ دنوں پاکستان اور بیرونِ ملک مسلسل کنسرٹس کر رہے ہیں انہوں نے دلیل دی کہ ان پر تنقید کرنے والےاپنا کام کر رہے ہیں اور وہ اپنا کام کر رہے ہیں، تنقید کرنے والوں کو جواب دینا ان کا کام نہیں

والد کے انتقال کے اگلے ہی دن پرفارمنس کرنے پر عاطف اسلم کا رد عمل

اپنا تبصرہ لکھیں