ٹرمپ نے امریکا کو بٹ کوائن کا کیپیٹل بنانے کیلئے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کرپٹوکرنسی ریزروز کے ایگزیکٹوآڈرپر دستخط کردیے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا نئے ڈیجیٹل اثاثوں کے قیام پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ خزانہ اور کامرس اضافی بٹ کوائن اثاثوں کیلئے کام کریں گے.صدر ٹرمپ کے نئے حکم کے مطابق امریکی حکومت لگ بھگ ان دو لاکھ بٹ کوائن کو محفوظ کرے گی جو وہ فوجداری اور دیوانی مقدمات میں پہلے ہی ضبط کر چکی ہے۔اس موقع پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ کرپٹو ذخائر جمع کرنے کیلئے ٹیکس دہندگان پربوجھ نہیں ڈالا جائے گا، امریکا آج سے یہ اصول اپنائے گا کہ اپنا بٹ کوائن کبھی نہ بیچو۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان ڈیوڈ ساکس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ اس ریزرو کو وفاقی حکومت کی ملکیت بٹ کوائن سے سرمایہ کاری کی جائے گی جسے فوجداری یا شہری اثاثوں کی ضبطی کی کارروائی کے دوران ضبط کیا گیا تھا۔ قبل ازیں رپٹو کرنسی انڈسٹری کے قائدین نے صدر ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی اس دوران بٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسی کے اثاثے جمع کرنے کیلئے اقدامات پر غور کیا گیا۔

Trump signs executive order to make the US a Bitcoin capital

اپنا تبصرہ لکھیں