ٹرمپ نے بھارت میں ٹیسلا فیکٹری رکوا دی. صرف شورومز کی اجازت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت میں امریکی ارب پتی ایلون مسک کی کار ساز کمپنی ٹیسلا کا مینوفیکچرنگ پلانٹ لگنے سے رکوا دیا۔اس بات کا انکشاف بھارتی وزیر برائے ہیوی انڈسٹریز ایچ ڈی کمار سوامی نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔انہوں نے بتایا کہ ٹیسلا نے بھارت میں صرف شورومز کھولنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے جبکہ مقامی فیکٹری کا کوئی منصوبہ اب موجود نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیسلا سے ہمیں کوئی توقع نہیں، کیونکہ انہوں نے صرف 2 شورومز شروع کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔واضح رہے کہ فروری میں امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر ایلون مسک بھارت میں ٹیسلا کی فیکٹری لگاتے ہیں تو یہ امریکہ کے ساتھ ناانصافی ہوگی گزشتہ دنوں بھی ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ٹیسلا سمیت دیگر کمپنیوں کو کاریں، پرزے امریکا میں بنانے چاہئیں۔ٹرمپ نے اسی طرح ایپل کو بھی خبردار کیا تھا کہ اگر اس نے اپنے آئی فونز امریکہ میں تیار نہ کیے تو اسے 25 فیصد ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Trump halts Tesla factory in India. Only showrooms allowed

اپنا تبصرہ لکھیں