اقوام متحدہ میں امریکی مندوب ڈوروتھی شیا نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے قطری وزیراعظم کویقین دلایا ہےکہ اسرائیلی حملے جیسا اقدام دوبارہ نہیں ہوگا۔ قطر میں حماس رہنماؤں پر اسرائیلی حملوں کے معاملے پر سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں بات کرتے ہوئے امریکی مندوب نے کہا کہ صدر ٹرمپ غزہ سے تمام یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں ان کویقین ہےکہ یہ امن کی جانب ایک موقع ہوسکتا ہے۔ امریکی مندوب نے کہا کہ صدرٹرمپ نے امیر قطر اور قطری وزیراعظم کویقین دلایا ہےکہ ایسا واقعہ دوبارہ نہیں ہوگا۔امریکی مندوب کا کہنا تھا کہ امریکا یرغمالیوں کی رہائی، جنگ کےخاتمے اور انسانی امدادکی فراہمی کے لیےکام کرتا رہے گا۔دوسری جانب برطانوی مندوب نے خطاب میں کہا کہیہ حملہ قطرکی علاقائی خودمختاری اور سلامتی کی خلاف ورزی ہیں۔انہوں نے کہا کہ قطر پر حملہ علاقائی کشیدگی میں اضافے اور جنگ بندی مذاکرات کے لیے خطرہ ہے قطر، امریکا اور مصرکی غزہ جنگ بندی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
