ٹرمپ کےٹیرف معطل کرنے کے اعلان کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف کو 90 دن کے لئے معطل کرنے کے بعد عالمی منڈیوں میں مثبت رد عمل دیکھنے میں آیا۔امریکا کے ڈاو جونز انڈیکس میں دو ہزار پوائنٹس تیزی دیکھی گئی، ایس اینڈ پی میں 6 اعشاریہ 8 فیصد اور نیسڈک میں 7 اعشاریہ 8 فیصد بہتری آئی۔ادھر خام تیل کی قیمت میں 4 فیصد اضافہ ہوا، برینٹ 65 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا۔جبکہ سونے کی عالمی مارکیٹ میں 3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین کے علاوہ دیگر ممالک کے لیے ٹیرف میں 3 ماہ کی نرمی کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی جمعرات کو کاروبار کے آغاز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 3 ہزار 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ بڑھنے کے خدشے کے جواب میں عالمی مارکیٹ میں ہلچل کے بعد یہ واپسی ہوئی ہے.

US stock market surges after Trump announces tariff suspension

اپنا تبصرہ لکھیں