ٹک ٹاک میں تصاویر کو ویڈیوز میں تبدیل کرنے کا فیچر متعارف

ٹک ٹاک نے ایک نیا فیچر اے آئی الائیو متعارف کرایا ہے جو صارفین کی سادہ تصاویر کو مختصر متحرک ویڈیوز میں تبدیل کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ جدید فیچر ٹک ٹاک کی پیرنٹ کمپنی بائٹ ڈانس کے مخصوص امیج ٹو ویڈیو ماڈل پر مبنی ہے اور اب اسٹوری کیمرا ے ذریعے دستیاب ہے۔ٹک ٹاک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صارفین کو مذکورہ فیچر صرف ٹک ٹاک اسٹوریز میں دستیاب ہوگا، جس کے ذریعے صارفین اپنی تصاویر کو اے آئی ویڈیو میں تبدیل کر سکیں گے۔فیچر کے تحت اگر کوئی صارف اسٹوری کیمرا کے ذریعے اپنی تازہ سیلفی بنائے گا تو اے آئی فیچر ان کی سیلفی کو اے آئی ویڈیو میں تبدیل کرنے کا آپشن فراہم کرے گا۔سسٹم صارف کی ہدایات کے مطابق اس تصویر کو حرکت دیتی ہوئی ویڈیو میں تبدیل کر دیتا ہے۔ ٹک ٹاک کی جانب سے تصاویر کو اے آئی ویڈیوز میں تبدیل کیے جانے کے بعد ویڈیوز پر اے آئی کا لیبل بھی لگایا جائے گا جب کہ ویڈیو کو ڈاؤن لوڈ کرنے پر بھی معلوم ہوجائے گا کہ ویڈیو اے آئی کی مدد سے بنائی گئی ہے۔

TikTok introduces feature to convert images into videos

اپنا تبصرہ لکھیں