امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف میں نمایاں اضافے کے اعلان کے بعد ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی ایپل نے 600 ٹن تقریبَِا 15 لاکھ آئی فون چارٹر پروازوں کے ذریعے بھارت سے امریکا منتقل کیے۔عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ایپل کے اس اقدام کا مقصد محصولات سے بچنےکی کوشش تھا. ایپل کی اس منصوبہ بندی سے واقف ایک ذریعے نے کہا کہ امریکی کمپنی ٹیرف کو شکست دینا چاہتا تھی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ کمپنی نے بھارتی ہوائی اڈے کے حکام سے درخواست کی کہ جنوبی ریاست تامل ناڈو کے چنئی ایئرپورٹ پر کسٹم کلیئرنس کے لیے درکار وقت کو 30 گھنٹوں سے کم کر کے 6 گھنٹے کر دیا جائے .ذرائع اور ایک بھارتی سرکاری اہلکار نے بتایا کہ مارچ سے تقریباً6 کارگو طیارے جن میں سے ہر ایک کی گنجائش 100 ٹن ہے پرواز کر چکے ہیں جن میں سے ایک نے اسی ہفتے اڑان بھری جب نئے ٹیرف نافذ ہوئے۔ایپل دنیا بھر میں سالانہ 220 ملین سے زیادہ آئی فون فروخت کرتا ہے اور اندازہ ہے کہ امریکا میں آئی فون کی کل درآمدات کا پانچواں حصہ بھارت سےاور باقی چین سے آتا ہے۔ اس ہفتے ٹرمپ کی طرف سے چین کے علاوہ باقی ممالک کے لیے ٹیرف کا نفاذ 90 دن کے لیے معطل کرنے کے اعلان کے بعد سے بھارت سے درآمدات پر بھی محصول کا نفاذ موخر ہوگیا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ بھارت میں ایپل نے آئی فون پلانٹس میں معمول کی پیداوار میں 20 فیصد اضافے کے اپنے ہدف کو پورا کرنے کے لیے فضائی ترسیل میں اضافہ کیا پیداوار میں یہ اضافہ کارکنوں کو شامل کر کے اور سب سے بڑی فاکس کون انڈیا فیکٹری میں عارضی طور پر اتوار کے دن بھی کام جاری رکھ کر حاصل کیا گیا۔ اس پلانٹ نے گزشتہ سال 20 ملین آئی فون تیار کیے تھے جن میں آئی فون 15 اور 16 کے نئے ماڈلز شامل ہیں۔