غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ جو لوگ ٹیسلا کاروں کی توڑ پھوڑ میں ملوث پائے گئے انہیں 20 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے بشمول وہ لوگ جو اس کو فنڈ دیتے ہیں۔ ہم آپ کی تلاش میں ہیں.رپورٹ کے مطابق امریکی اٹارنی جنرل پام بوندی نے ٹیسلا پراپرٹی پر حالیہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہشتگردی قرار دیا تھا۔ انہوں نے ایسی تحقیقات شروع کرنے کا عہد کیا ہے جس میں ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے گا، بشمول وہ لوگ جو خفیہ طور پر ان جرائم کی مالی اعانت اور انتظام کر رہے تھے واضح رہے کہ امریکی شہر لاس ویگاس میں ٹیسلا سروس سینٹر پر رات گئے ایک پراسرار حملہ ہوا تھا جس سے کم از کم پانچ گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی تھی ان میں سے دو گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوچکی تھیں جس کے بعد ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی قرار دیا تھا 