کرم جانے والے امدادی سامان کے قافلے پر بگن کے قرین نامعلوم مسلح گروپ نے ایک بار پھر حملہ کیا ہے مسلح افراد نے درجنوں ٹرکوں پر مشتمل قافلے کو راکٹوں سے نشانہ بنایا اور قافلے میں شامل دو ٹرکوں کو اۤگ لگا نے کے بعد مبینہ طور پر لوٹ مار کی کوشش بھی کی پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کُرم کےلیے ٹل کینٹ سے جانے والے امدادی قافلے پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا جبکہ جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور بھی مارے گئے۔ قافلے پر حملے اور فائرنگ کے باعث ٹرکوں میں پڑا لاکھوں کا امدادی سامان جل گیا فائرنگ سے متعددافراد زخمی ہونے کی اطلاع ہے. ذرائع کے مطابق 70 سے زائد گاڑیاں صبح کرم میں داخل ہونے کے بعد پاراچنار کی جانب گامزن تھا.پولیس کے مطابق واقعہ میں اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی .