بولی وڈ کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت حال ہی میں ایک شو میں اپنی شادی سے متعلق کھل کر بات کی ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی لڑکوں نے انہیں رُلا دیا ہے۔بولی وڈ اداکارہ کا شکوہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کہ پاکستانی لڑکوں نے ان کا دل توڑ دیا۔انہوں نے پاکستانی ماڈل دودی خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے انہوں نے ن مجھے شادی کی آفر کی بعد میں یوٹرن لے لیا۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ کسی مفتی سے شادی کی خواہش مند تھیں لیکن ان کا وزن تھوڑا زیادہ ہے.انہوں نے مفتی قوی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قوی صاحب آپ اچھے ہیں لیکن اگر وزن کم کرلیں تو زیادہ اچھا ہوجائے گا۔راکھی ساونت نے شادی کے لیے نئی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی پولیس اہلکار بہت ہینڈسم لگتے ہیں.ان کا پولیس والوں مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کیا پاکستان میں کوئی پولیس والا میرا ہاتھ تھامنے کے لیے تیار ہے.پاکستانی مداحوں کی طرف سے شادی کی پیشکشوں نے بھی راکھی ساونت کی مقبولیت میں اضافہ کر دیا ہے، اب سب کی نظریں اس بات پر مرکوز ہیں کہ آیا وہ واقعی کسی پاکستانی سے شادی کریں گی یا نہیں۔انہوں نے بھارت سے ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر میں پاکستان میں شادی کرنا چاہتی ہوں تو اس میں برائی ہی کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کےوالد نہیں ہیں بس ایک بھائی ہے جو ہرگز نہیں چاہتا کہ میں پاکستان کی بہو بنوں۔راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ میرے والد چاہتے تھے کہ میں ایک پولیس والے سے شادی کروں.