پاکستانی نژاد امریکی یوٹیوبر ساجد رحمان جو سوشل میڈیا پر زلمی کے نام سے جانے جاتے ہیں دنیا کے سب سے بڑے یوٹیوبر مسٹر بیسٹ (جمی ڈونلڈسن) کے ساتھ اشتراک کر لیا ہے۔پاکستانی نژاد امریکی ڈیجیٹل تخلیق کار زلمی، جن کا اصل نام ساجد رحمان ہے تیزی سے یوٹیوب کی دنیا کے بااثر افراد میں شامل ہونے لگے ہیں حال ہی میں انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر مسٹر بیسٹ سے ملاقات کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کی ہے جسے 24 گھنٹے کے اندر 15 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ مسٹر بیسٹ نے زلمی کو اپنے اسٹوڈیو کا دورہ بھی کروایا۔ساجد رحمان نے یوٹیوب پر اپنے مختلف چینلز بنائے جہاں وہ گیمنگ ویڈیو اور لائف اسٹائل کے ساتھ مزاح کی ویڈیوز بھی بناتے رہتے ہیں۔زلمی نے مارچ 2022 میں ایف ایم ریڈیو کے خراٹے کے عنوان سے اپنی پہلی ویڈیو اپ لوڈ کی لیکن ان کا بڑا بریک تھرو جنوری 2023 میں آیا جب انہوں نے اپنے بیٹے کے ساتھ 24 گھنٹوں میں 1 لاکھ روپے خرچ کرنے کا چیلنج کے عنوان سے ویڈیو پوسٹ کی جو وائرل ہو گئی۔زلمی اب تک لاکھوں سبسکرائبرز اور کروڑوں ویوز حاصل کر چکا ہے اور اپنی خاندانی زندگی، ایڈونچرز اور گیمنگ کو ناظرین کے ساتھ بانٹنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان کے چاہنے والے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔