پاکستان اور بھارت بڑھتی کشیدگی کا معاملہ دونوں خود ہی حل کر لیں گے. ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور بھارت اپنے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کا معاملہ خود ہی حل کر لیں گے۔ایئر فورس ون میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے اس صورتحال پر سوال کے جواب میں کہا کہ وہ کسی نہ کسی طرح اسے حل کر لیں گے انہیں اس کا یقین ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑی کشیدگی رہی ہے لیکن ہمیشہ سے ایسا ہی رہا ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ وزیر اعظم شہباز شریف یا نریندر مودی سے بات کریں گے تو ڈونلڈ ٹرمپ نے جواب دیا کہ وہ بھارت کے بھی بہت قریب ہیں اور پاکستان کے بھی بہت قریب ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کا تنازع ہزار سال سے جاری ہے شاید اس سے بھی زیادہ عرصے سے۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے بھی ایک بریفنگ میں کہا تھا کہ جنوبی ایشیا میں پیدا ہونے والے بحران پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ایک تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال ہے اور ہم اس پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں ہم فی الحال کشمیر کی حیثیت پر کوئی موقف اختیار نہیں کر رہے۔

Pakistan and India will resolve the issue of rising tensions on their own. Donald Trump

اپنا تبصرہ لکھیں