پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو میٹا کی کالنگ اور میسجنگ ایپ واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں واٹس ایپ سروس ڈاؤن ہونے کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق کچھ صارفین نے شکایت کی ہے کہ فیس بک اور انسٹا گرام کے استعمال میں بھی انہیں اسی نوعیت کی مشکلات پیش آئیں۔صارفین نے شکایات کیں کہ انہیں واٹس ایپ پر پیغام بھیجنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔میٹا یا واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی کہ سروس میں خلل آنے کی وجہ کیا ہے
