پاکستان کرکٹ بورڈے معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کو معطل کردیا۔ملتان سلطانز تقریباً سوا ارب روپے سالانہ فیس دینے والی مہنگی ترین فرنچائز ہے۔ اسے ہر سال نقصان اٹھانا پڑتا ہے اسی لیے مالکان لیگ اسٹرکچر میں تبدیلی چاہتے ہیں۔البتہ معاہدے کے تحت پی سی بی کسی ایک فرنچائز کی فیس کم نہیں کر سکتا اس سے ایونٹ کی اہمیت گھٹ جائے گی ساتھ دو نئی ٹیموں کی فروخت کے عمل کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ملتان سلطانز کو معاہدے کی منسوخی کا نوٹس بھیج دیا فرنچائز کو معاہدے کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا گیا۔ علی ترین کے پی سی بی کے خلاف بیانات معطلی کی وجہ بنی۔اگر معاہدہ حتمی طور پر منسوخ ہو گیا تو ملتان سلطانز کے مالکان نئی ٹیموں کی بڈنگ میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے۔2026 میں بھی اپریل اور مئی میں انعقاد کا امکان ہے، اس صورت میں ایک بار پھر آئی پی ایل سے شیڈول متصادم ہوگا۔