سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے سے سب واضح ہو گیا ہے
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت
چیف الیکشن کمشنر جانبدار امپائر ہی نہیں بلکہ ان کی ٹیم کا اوپنر بلے باز ہے
قاضی فائز عیسی انکی ٹیم کا دوسرا اوپننگ بلے باز ہے ان کی تمام حرکات مفادات کا ٹکراؤ ہیں
یہ چاہتے ہیں کہ انہیں دو تہائی اکثریت مل جائے اور امپائروں کو توسیع ملے
واضح ہو گیا کہ قاضی فائز عیسیٰ لندن پلان کا حصہ تھا قاضی فائز عیسی نے قوم کے ساتھ فراڈ کیا
ہماری9مئی اور8فروری کی درخواستیں قاضی فائز عیسی نے نہیں سنی
ہر حربے کے ذریعے ہماری نشستوں کو کم کیا جا رہا ہے
قاضی فائز عیسی نے ہماری چار نشستیں کم کر دی، نشستیں ری کاونٹنگ میں ڈبل مہر لگا کر کم کی گئی
ہماری کوئی بھی پٹیشن نہیں سنی جا رہی سب کچھ بے نقاب ہو گیا ہے تھرڈ امپائر ان کی پشت پر ہے
اس کو بھی توسیع دی جانا ہے یہ ایک گروپ بنا ہوا ہے نیب ترامیم کا کیس چل رہا تھا
تب بھی کہا لیکن ہمیں نہیں سنا گیا الیکشن سے پی ٹی آئی کو باہر رکھنا اور پارٹی کو اڑا دینا انکی کوشش تھی
اب سب بے نقاب ہو چکا ہے سارے پردے ہٹ چکے ہیں
محسن نقوی ایک یونین کونسل کا الیکشن نہیں لڑ سکتا لیکن یہ ملک کا کرتا دھرتا ہے
محسن نقوی نے ساری زندگی فراڈ کے علاوہ کچھ نہیں کیا زبردست ججز راستے میں آئے مگر ان کو ہٹا دیا گیا
اعجاز الاحسن اور مظاہر نقوی کو قاضی فائز عیسیٰ نے باہر کر دیاپریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ خود قاضی فائز نے بنوایا اور پھر تبدیل کر دیا
چیف جسٹس اس قانون سازی سے اپنی ڈکٹیٹر شپ قائم کر نا چاہتا تھا
اس قانون سازی سے جمہوری طریقے سے کیس لگنے کی خلاف ورزی کی گئی
پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے حوالے سے منصور علی شاہ نے بالکل ٹھیک موقف اختیار کیا
نواز شریف نے سپریم کورٹ پر ڈنڈوں سے حملہ کیا اس کے بعد سے یہ اب تک کا سپریم کورٹ پر سب سے بڑا حملہ ہے
عدلیہ پر حملے کے خلاف جمعرات کو احتجاج کریں گےجمعہ کو ہمارا اپنا احتجاج ہے اور ہفتے کو راولپنڈی میں جلسہ کریں گے
جلسے کی اجازت نہ دی گئی تو احتجاج کریں گے ماتحت عدلیہ مکمل طور پر ان کے کنٹرول میں ہے
جو جج کنٹرول نہیں ہوتا اس کو ٹرانسفر کر دیا جاتا ہے اے ٹی سی جج،9 مئی مقدمات کا فیصلہ دینے لگا تھااس کو بھی تبدیل کر دیا گیا
پاکستان مکمل طور پر پولیس اسٹیٹ بن چکا ہے یہ وہ مارشل لاء ہے جو ضیا اور مشرف کے مارشل لاء سے بھی سخت ہے