پاکستان میں اسٹارلنک کی سروسز جون میں شروع ہونے کا امکان

پارلیمانی سیکریٹری وزارت آئی ٹی کا کہنا ہے کہ چھ ماہ میں اسٹار لنک کی سروسز پاکستان میں دستیاب ہوں گی۔پارلیمانی سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام سبین غوری نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ اسٹار لنک نے تین سال قبل لائسنس کیلئے اپلائی کیا تھ رواں سال جون میں اسٹار لنک کی سروسز پاکستان میں شروع ہوجائیں گی۔واضح‌رہے کہ ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک نے پاکستان میں 2 سے 3 گراؤنڈ اسٹیشن بنانے کی خواہش ظاہر کی تھی. پاکستانی صارفین کو کمپنی ایل ای او سیٹلائٹ کے ذریعے براہ راست انٹرنیٹ فراہم کرنا چاہتی ہے۔اسٹار لنک کمپنی نے ایس ای سی پی میں بطور پرائیوٹ لمیٹڈ کمپنی خود کو رجسٹر کرلیا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں