پاکستان میں رمضان المبارک 2 مارچ سے شروع ہونے کا امکان ہے . سپارکو

رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو نے امکان ظاہر کیا ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک 2 مارچ 2025 سے شروع ہوگا۔ سپارکو کے مطابق نیا چاند 28 فروری 2025 کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجکر 45 منٹ پر پیدا ہوگا . اسی دن غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے ہوگی جب کہ 28 فروری کو کم بلندی اور فاصلے کی وجہ سے چاند نظر آنا مشکل ہوگا۔ تاہم ترجمان نے کہا کہ رمضان المبارک کے چاند کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔سپارکو کے مطابق شوال کا چاند 30 مارچ کو متوقع ہے، عیدالفطر 31 مارچ کو ہوسکتی ہے۔سعودی عرب میں 28 فروری کو چاند نظر آسکتا ہےسعودی عرب میں رمضان یکم مارچ سے شروع ہونے کا امکان ہے .

Ramadan in Pakistan is likely to start from March 2. Sparco

اپنا تبصرہ لکھیں