پاکستان میں منکی پاکس کا 7 واں کیس سامنے آگیا۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے اسلام آباد پہنچے والے شخص میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ متاثرہ مریض کا تعلق پنجاب کے شہر گجرات سے ہے جس کی عمر 44 سال ہے جب کہ متاثرہ مریض پمز اسپتال اسلام آباد میں ہے جہاں اس کی حالت بہتر ہے۔
منکی پاکس 121 ممالک میں پھیل چکا ہے، رواں سال 500 افراد اس سے ہلاک ہوچکے ہیں، ہائی رسک گروپس اور کمزور قوتِ مدافعت والے افراد میں منکی پاکس کی شرحِ اموات 10فیصد تک ہوسکتی ہے۔