پاکستان نےکرکٹ میں شکست کا نیا ریکارڈ قائم کردیا .پہلی اننگ میں550پلس رنزبناکراننگز سے ہارنے والی دنیاکی پہلی ٹیم

ملتان میں انگلینڈ نے پاکستان کواننگ اورسینتالیس رنز سے شکست دیدی. پہلی اننگ میں پانچ سوپچاس سے زائد رنزبناکر اننگ سے ہارنے والی ٹیسٹ کرکٹ کی ڈیڑھ سوسالہ تاریخ کی پہلی ٹیم بن گئی۔ ٹیسٹ کرکٹ کی ڈیڑھ سوسالہ تاریخ میں صرف اٹھارہ مرتبہ کوئی ٹیم اننگ میں پانچ سوسے زیادہ رنزبناکر ہاری ہے۔ اس میں بھی پاکستان ٹیم سرفہرست ہے اور چار مرتبہ پانچ سورنزکرکے بھی شکست سے دوچارہوئی۔ انیس سوباہتر میں لیڈز میں انگلینڈ سےایک سوسڑسٹھ رنز سےشکست رنز کے اعتبارسے سب سےبڑی بھی پاکستان کےنام ہی ہے۔ میلبرن میں انیس سوباہتر اورراولپنڈی میں دوہزار بائیس میں پاکستان پانچ سورنزبناکر بھی ہارگیا۔ آسٹریلیاتین مرتبہ پانچ سوپلس رنز کرنے کے باوجود ناکام ہوا۔ ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نےپہلی اننگ میں پانچ سو چھپن رنزبنائے۔ جس میں عبداللہ شفیق، شان مسعوداور سلمان علی آغانے سنچریز اسکورکیں۔ انگلینڈ نے پہلی اننگ سات وکٹوں کے نقصان پرآٹھ سوتئیس رنز پر ڈیکلیئرڈ کی ۔ ہیری بروک تین سوسترہ اورجو روٹ نےدوسوباسٹھ رنزبنائے۔دوسو سڑسٹھ رنز کی برتری کےبعد انگلینڈ نےدوسری اننگ میں پاکستان کودوسوبیس رنز پرٹھکانے لگادیا۔ سلمان آغا تریسٹھ اورعامرجمال پچپن رنز ہی مزاحمت کر سکے۔ جیک لیچ نےچار، برائیڈن کارس اورگس اٹکنسن نے دو، دو وکٹیں لیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں