غیر ملکی خبر رساں ادارے سی این این کے مطابق پاکستان نے بھارتی طیارہ مار گرایا فرانس کے بعد امریکا نے بھی تصدیق کر دی۔امریکی عہدیداروں کی برطانوی خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے چینی ساختہ جے 10 طیارے نے بدھ کو 2 بھارتی طیارے مار گرائے۔امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ پاکستان نے چینی ساختہ جے 10 طیارے سے بھارتی لڑاکا طیاروں پر فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل داغے۔عہدیدار کے مطابق چینی ساختہ جے 10 طیارے سے داغے گئے میزائلوں سے 2 طیارے مار گرائے گئے۔عہدیدار کے مطابق بھارت کے خلاف کارروائی میں امریکی ساختہ ایف 16 طیارے استعمال نہیں کیے گئے۔ایک اور عہدیدار نے کہا کہ مار گرائے جانے والے بھارتی طیاروں میں کم از کم ایک فرانسیسی ساختہ رافیل طیارہ تھا۔قبل ازیں ایک اعلیٰ فرانسیسی انٹیلیجنس اہلکار نے سی این این سے گفتگو میں اس بات کی تصدیق کی کہ بھارتی فضائیہ کا کم از کم ایک رافیل طیارہ پاکستانی کارروائی میں تباہ ہوا ہے، جو اس جدید جنگی طیارے کی تاریخ میں پہلا جنگی نقصان شمار کیا جا رہا ہے۔
