پاکستان نے انگلینڈ کودوسرے ٹیسٹ میں ایک سوباون رنزسے شکست دے دی،ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے چوتھے روز انگلینڈ کی ٹیم ایک سوچوالیس رنز بناکرآؤٹ ہوگئی،نعمان علی نے اننگ میں آٹھ اور میچ میں گیارہ کھلاڑی آؤٹ کیے،ساجدخان نےاننگ میں دو میچ میں نو وکٹیں لیں۔۔۔ پاکستان کی جانب سے بیس وکٹیں نعمان علی اورساجد خان نے حاصل کیں،پاکستان کی اس کامیابی کے بعد تین میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی پاکستان نے تین سال نو ماہ بعد ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ جیتا ۔ شان مسعود کی بطور کپتان چھ ٹیسٹ میں شکست کے بعد پہلی فتح ہے .ساجد خان 24 سال بعد ہوم گرائونڈ پر 5 یا اس سے زائد وکٹیں لینے والے آف اسپنر بن گئے