پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں پہنچ گیا

سپارکو کے مطابق پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں پہنچ گیا ہے اور بہترین کارکردگی کے ساتھ فعال ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ نے گراؤنڈ اسٹیشنز سے مستحکم رابطہ بھی قائم کرلیا۔واضح رہے کہ 31 جولائی 2025 کو یہ سیٹلائٹ چین کے ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے بھیجا گیا تھا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ نے گراؤنڈ اسٹیشنز سے مستحکم رابطہ بھی قائم کرلیا ہے ہائی ریزولوشن تصاویر زمین پر بھیجنے کا عمل شروع ہوچکا ہے۔یہ سیٹلائٹ اعلی معیار کی تصویری صلاحیت کا حامل ہے جو شہری منصوبہ بندی، انفراسٹرکچر کی ترقی اور علاقائی منصوبہ بندی میں انقلاب لائے گا جبکہ شہری پھیلاؤ اور ترقی کے رجحانات کی نگرانی میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ترجمان سپارکو نے مزید کہا کہ سیٹلائٹ قدرتی آفات کی بروقت مانیٹرنگ میں معاون ثابت ہوگا سیلاب، زلزلے اور لینڈ سلائیڈنگ کے فوری ڈیٹا سے ریلیف ممکن ہوگا۔سیٹلائٹ ماحولیاتی تحفظ میں بھی کردار ادا کرے گی جس میں گلیشیئر کا پگھلنا جنگلات کی کٹائی اور ماحولیاتی تبدیلی کے اشارات کی نگرانی شامل ہیں سیٹلائٹ زراعت کی پیداوار کو بھی بہتر بنانے میں مدد کرے گا.ترجمان نے مزید کہا کہ اس سے سی پیک منصوبوں میں جغرافیائی خطرات کی شناخت اور نیٹ ورکس کی نقشہ سازی ممکن ہوگی.

پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں پہنچ گیا

اپنا تبصرہ لکھیں