پاکستان کا کرپٹو کرنسی کو جلد قانونی شکل دینے کا فیصلہ

پاکستان کے کرپٹو ایڈوائزر بلال بن ثاقب کا کہنا ہے کہ حکومت بین الاقوامی سرمایہ کاری متوجہ کرنے کیلئے ڈیجیٹل کرنسی کو قانونی حیثیت دینے اور ایک ریگولیٹری فریم ورک بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔غیرملکی جریدے کوانٹر ویو دیتے ہوئے پاکستان کے کرپٹو ایڈوائزر بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان اب مزید انتظار نہیں کرے گا ہم ریگولیٹری وضاحت چاہتے ہیں ہمیں ایسا قانونی فریم ورک درکار ہے جو کاروبار دوست ہو ہم پاکستان کو بلاک چین پر مبنی مالیاتی نظام میں نمایاں مقام دلانا چاہتے ہیں اور بین الاقوامی سرمایہ کاری متوجہ کرنا چاہتے ہیں کیونکہ یہ کم لاگت مگر تیزی سے ترقی کرتی ہوئی مارکیٹ ہے۔ن کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کے نمایاں کرپٹو اپنانے والے ممالک میں شامل ہے اور تقریباً 1.5 سے 2 کروڑ پاکستانی کرپٹو رکھتے ہیں ملک میں کرپٹو لین دین کی مالیت اربوں ڈالر ہے، اس لیے یقیناً ہم اسے قانونی بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ریگولیٹری سینڈ باکسز متعارف کرانے پر کام کررہے ہیں، جو کرپٹو اسٹارٹ اپس کیلئے ایک منظم اور قانونی ماحول میں تیزی سے کام کرنے کا موقع فراہم کریں گے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آپریٹنگ لاگت انتہائی کم ہے جو اسے دبئی اور سنگاپور جیسے مراکز کے مقابلے میں کرپٹو کاروبار کے لیے زیادہ موزوں اور کم لاگت والا مقام بناتا ہے۔بلال نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی واپسی کو کرپٹو کی تاریخ میں سب سے بڑا اور مثبت محرک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر بنیادی طور پر پالیسی کا رخ بدل رہے ہیں کیونکہ انہوں نے ایگزیکٹو آرڈرز کے ذریعے ریگولیٹری اداروں کو ڈیجیٹل اثاثوں کو قبول کرنے کی ہدایت دی ہے وائٹ ہاؤس کرپٹو ایڈوائزری ٹیم تشکیل دی اور امریکی اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو قائم کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کرپٹو کو قومی ترجیح بنا رہے ہیں اور ہر ملک، بشمول پاکستان، کو اسی راستے پر چلنا ہوگا، ورنہ ہم پیچھے رہنے کے خطرے سے دوچار ہوں گے

Pakistan decides to legalize cryptocurrency soon

اپنا تبصرہ لکھیں