پاکستان کی ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کی مذمت.ایران دفاع کا حق رکھتا ہے.دفتر خارجہ

پاکستان نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی مذمت کرتا ہے جو اسرائیل کے حملوں کے سلسلے کے بعد کیے گئےدفتر خارجہ سے جاری بیان میں پاکستان نے ایک بار پھر اس مؤقف کا اعادہ کیا ہے کہ یہ حملے بین الاقوامی قانون کے تمام اصولوں کی خلاف ورزی ہیں اور ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایران کے خلاف جاری جارحیت سے کشیدگی اور تشدد میں بے مثال اضافہ ہوا ہے مزید کشیدگی پورے خطے اور دنیا پر سنگین اثرات ڈالے گی خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے پر گہری تشویش ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات اور سفارتکاری ہی خطے کے مسائل کا واحد حل ہیں اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے مطابق بحران کا پرامن حل ضروری ہے پاکستان نے شہری جان و مال کے احترام اور فوری طور پر اس تنازع کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہےبیان میں تمام فریقین سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون خصوصاً بین الاقوامی انسانی قانون کی مکمل پاسداری کریں

Pakistan condemns US attack on Iranian nuclear facilities. Iran has the right to defend itself. Foreign Office

اپنا تبصرہ لکھیں