پاکستان کے ہاتھوں شکست بھارتی آگ بگولہ

ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان روایتی حریف بھارت کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا بھارتی میڈیا اپنے ہی کھلاڑیوں پر آگ بگولہ ہوگیا۔

یاد رہے کہ ہانگ کانگ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 119 رنز بنائے اور گرین کیپس کو جیت کے لیے 120 رنز کا ہدف دیا۔

جواب میں قومی کھلاڑیوں نے بھارتی باؤلرز کو چکنا چور کر دیا، پاکستان کی جانب سے آصف علی اور اخلاق احمد نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے ایک بھی وکٹ گنوائے بغیر ہدف حاصل کر لیا جس سے بھارتی باؤلرز مشتعل ہو گئے۔

آصف علی نے طوفانی اننگز کھیلی، 14 گیندوں پر 55 رنز بنائے، محمد اخلاق نے 12 گیندوں پر 40 رنز بنا کر فتح میں اہم کردار ادا کیا کیونکہ پاکستان نے ہدف 6 گیندوں قبل ہی حاصل کر لیا۔

بھارت کو شکست دے کر پاکستان ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں بھی پہنچ گیا۔

گزشتہ میچ میں پاکستان نے یو اے ای کو 13 رنز سے شکست دی تھی۔

پاکستان سے شکست کے بعد بھارتی میڈیا نے اپنے ہی کھلاڑیوں پر حملہ کر دیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگر آپ واقعی ہارنا چاہتے ہیں تو ٹیم کیوں بھیجیں؟ بھارت میں کوئی سٹائلش باؤلر نہیں، ایسے ہی ہارنا ہو تو بولنگ کریں، آصف علی چائے پی لیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں