پاک بھارت جنگ بندی کا اطلاق 12 مئی دوپہر تک ہے. سفارتی ذرائع

سفارتی ذرائع نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی کا اطلاق 12 مئی دوپہر تک ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے علاقائی امن و استحکام کے وسیع تر مفاد میں اس جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی۔پاک اور بھارت ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز ے درمیان رابطے پر اتفاق ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں ڈی جی ایم اوز کے درمیان 12 مئی کو صبح ساڑھے 11بجے گفتگو ہوگی۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے خطے کے امن کی خاطر جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ 7 مئی سے بھارت پاکستانی خودمختاری کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ جبکہ بھارتی ڈرون اور میزائل حملوں نے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کیا۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کی حکومتیں فوری جنگ بندی پر متفق ہو گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بھارت اور پاکستان کی حکومتیں فوری جنگ بندی پر متفق ہو گئی ہیں۔مارکو روبیو نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کی حکومتیں ایک غیر جانبدار مقام پر مختلف اہم معاملات پر بات چیت کا آغاز کریں گی۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے دانشمندی سے امن کا راستہ چنا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک جلد غیر جانبدار مقام پر جامع مذاکرات کا آغاز کریں گے۔

The ceasefire between India and Pakistan is in effect until noon on May 12. Diplomatic sources

اپنا تبصرہ لکھیں